دپیکا  نے رنبیر کو اپنی شخصیت میں تبدیلی کی اہم وجہ قرار دے دیا

دپیکا پڈو کون اور رنبیر کپور فلمساز امتیاز علی کی فلم ’’تماشا‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے


ویب ڈیسک October 26, 2015
دپیکا پڈو کون اور رنبیر کپور فلمساز امتیاز علی کی فلم’’تماشا‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے،فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکار دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میری شخصیت کو ڈھالنے میں رنبیر کپور کا بڑا کردار ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فل م''اوم شانتی اوم'' سے کیا تھا جس میں فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد ڈمپل گرل نے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا اور یکے بعد دیگرے بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم ڈمپل گرل کو بھی اپنی فنی کیرئیر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ان کے افیئرز بھی نمایاں ہیں۔

ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کے درمیان معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہوئیں تھیں جس کا محتاط انداز میں ڈمپل گرل نے اعتراف بھی کیا تھا تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ نے رنبیر کپور کو اپنی شخصیت میں تبدیلی کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ رنبیر نے مشکل وقت میں ہمیشہ میری مدد کی ہے جب کہ میری شخصیت کو ڈھالنے میں رنبیر کپور کا بڑا کردار ہے جس سے کسی صورت انکار نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈو کون اور رنبیر کپور فلمساز امتیاز علی کی فلم''تماشا'' میں جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں