بھارت میںجوتے پالش کرنیوالے ڈپٹی اٹارنی جنرل کونوٹس جاری

مناسب جواب دیںورنہ لائسنس منسوخی کیلیے کارروائی کی جائیگی،سپریم کورٹ بار

مناسب جواب دیں ورنہ لائسنس منسوخی کیلیے کارروائی کی جائیگی،سپریم کورٹ بار۔ فوٹو/ایکسپریس

سپریم کورٹ بارنے بھارت میںدورے کے دوران مذہبی عبادت گاہ کے باہرزائرین کے جوتے پالش کرنے اور نامناسب بیانات دینے پرڈپٹی اٹارنی جنرل خورشیدخان کوشوکازنوٹس جاری کردیے ہیں۔


بارسیکریٹری اسلم زارکی جانب سے مذکورہ ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشیدخان کوشوکازنوٹس جاری کیے گئے ہیںجس میںکہاگیاہے کہ انھوںنے کچھ عرصہ قبل اپنے دورہ بھارت کے دوران ایک مذہبی عبادت گاہ کے باہرزائرین کے جوتے پالش کیے اورنامناسب بیانات دیے جس سے دنیامیں پاکستان کی بدنامی ہوئی توکیوںنہ اس پرآپ کی سپریم کورٹ بارکی رکنیت منسوخ کردی جائے۔

اگرآپ کاجواب تسلی بخش نہ ہواتوسپریم کورٹ بار آپ کاکیس پاکستان بارکونسل کوبھجوائے گی تاکہ آپ کا لائسنس ہمیشہ کیلیے منسوخ کر دیاجائے،پشاور سے خبرنگار کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشیدخان نے کہاہے کہ انھیںنہ کوئی نوٹس ملاہے اورنہ ہی سپریم کورٹ بارکے پاس ایساکوئی اختیار ہے،میںنے ایسا کوئی فعل نہیںکیاجس سے ملک کی بدنامی ہو،2010 میںسکھوںکے قتل کے بعدسے عبادت گاہوں کے باہرنیک نیتی کی بناپرجوتے صاف کرتاہوںاورصفائی کے کاموںمیںحصہ لیتاہوں۔
Load Next Story