عمران خان آج خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقینی بنانے کی ہدایت
چیرمین تحریک انصاف عمران خان آج خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے جہاں وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔
اسلام آباد میں جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں زلزلہ متاثرین سے متعلق بات چیت ہوئی اور پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا گیا جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان آج خیبرپخوانخوا ہ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے جب کہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کے ورثہ سے اظہار ہمدردی کریں گے۔
اس سے قبل چیرمین تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رابطہ کیا اور زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکن اور رہنماؤں کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور وزیراعلیٰ کے پی کے کو زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
https://www.dailymotion.com/video/x3b40q9_imran-khan-at-earthquake-site_news