عید پر سی این جی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

آئندہ 2روزمیں اعلان متوقع،صدر زرداری اوروزیراعظم کی ہدایت پر وزارت بجلی وپانی کا اقدام


INP October 23, 2012
تین دن 28 تا 30اکتوبربجلی بندنہیں ہوگی،صارفین کوسی این جی بھی مل سکے گی .فوٹو: فائل

KARACHI: حکومت نے عید پر ملک بھر میں سی این جی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید پر پوٹھوہار ریجن میں بھی جمعے اورہفتے کو گیس مل سکے گی۔ایک دوروز میں باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم راجا پرویزاشر ف کی خصوصی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے عید الاضحی کے تینوں دن 28 تا 30اکتوبر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متعلقہ کمپنیوں کوہدایت جاری کردی گئی۔

اس کے بعد لوڈ شیڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکے گی۔ علاوہ ازیں عید الاضحی کے پیش نظر رواں ہفتے گیس لوڈشیڈنگ مینجمنٹ شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اوررواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میںمشیر پٹرولیم نے بھی تصدیق کردی ہے کہ رواں ہفتے سی این جی کی بندش نہیں ہو گی اورعید کے موقع پرصارفین کو سی این جی مل سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں