رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کو قانونی نوٹس بھیج دیا

وسیم اختر نےنجی چینل پررینجرز پرکھالیں چوری کرنے اور آئین سے ماورا عمل کرنے کا الزام عائد کیا تھا، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک October 26, 2015
وسیم اختر نےنجی چینل پررینجرز پرکھالیں چوری کرنے اور آئین سے ماورا عمل کرنے کا الزام عائد کیا تھا، ترجمان رینجرز، فوٹو: فائل

سندھ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو رینجرز پر بے بنیاد الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوادیا۔

ترجمان رینجرز کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو رینجرز کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور بے بنیاد و جھوٹے الزمات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ وسیم اختر نے نجی ٹی وی چینل پر سندھ رینجرز پر کھالیں چوری کرنے اور آئین سے ماورا عمل کرنے کا الزام عائد کیا تھا جب کہ ان جھوٹےالزمات کا مقصد رینجرز کے مورال اور کردار کو داغدار کرنے کی کوشش تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں