کرکٹ کے نمائشی میچوں کے انعقادپرالطاف حسین کی مبارکباد

گورنرسندھ عشرت العباداوروزیراسپورٹس ڈاکٹر محمد علی شاہ کوزبردست خراج تحسین


Express News Desk October 23, 2012
عوام فوزیہ اعجازکے شوہرکی صحتیابی کیلیے دعا کریں، قائدمتحدہ،کارکنوںسے تعزیت ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان آل اسٹارزالیون کی جانب سے کراچی میں منعقدہونے والے T20کے دونمائشی میچوں پرمشتمل سیریز جیتنے پرقوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک تہنیتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دو نمائشی میچوں کا کامیاب انعقاد اور اس میں ملک بھرکے عوام کی بھر پور دلچسپی سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہے اور ثابت ہوگیا ہے کہ ملک بھر کے عوام کھیلوںکافروغ اورپاکستان میں بین الاقوامی میچزکا انعقاد چاہتے ہیں۔ کراچی میںکرکٹ کے دونمائشی میچوںکا انعقادبڑی فتح ہے۔

الطاف حسین نے دنیابھر میںپاکستان کامثبت تشخص اجاگرکرنے کی عملی کاوشوں پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداورحق پرست صوبائی وزیراسپورٹس ڈاکٹرمحمدعلی شاہ سمیت ایک ایک فردکوزبردست خراج تحسین پیش کیاعلاوہ ازیںالطاف حسین نے ایم کیوایم لٹریچرکمیٹی کے رکن اویس الحسن برنی کی صاحبزادی سیدہ آمیماں برنی کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلیے دعااورحق پر ست مائوں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ سیدہ آممیاں برنی کی جلدومکمل صحتیابی کیلیے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیںکریں۔

الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ بلدیہ سیکٹریونٹ 112-A کے کارکن نذیراحمدکے انتقال پرگہرے صدمے کااظہارکرتے ہوئے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت اورمرحوم کی مغفرت کیلیے اللہ رب العزت کے حضوردعاکی کہ مرحوم کواپنی جواررحمت میںاعلیٰ مقام عطافرمائے۔ دریں اثناالطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی فوزیہ اعجازکے شوہرکی علالت پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے حق پرست عوام سے ان کی جلدصحت یابی کی اپیل اوردعاکی ،ادھررابطہ کمیٹی نے مذہبی اسکالرمولاناآصف قاسمی کی اہلیہ کے انتقال پردلی افسوس کااظہاراورمرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت کیاہے۔اراکین رابطہ کمیٹی نے اللہ رب العزت کے حضوردعاکی کہ مرحومہ کی مغفرت اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں