اقوام متحدہ کی ہولناک زلزلے پر پاکستان اور افغانستان کو امداد کی پیشکش

زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، سیکریٹری جنرل بان کی مون

زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، سیکریٹری جنرل بان کی مون، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان اور افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے پرریلیف آپریشن کے لیے تیار ہے۔


اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ بان کی مون پاکستان اور اافغانستان میں آنے والے زلزلے پر امداد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کی بھی مدد مانگی گئی تو اقوام متحدہ پاکستان افغانستان میں امدادی کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3b4nu6_ban-k-mon_news
Load Next Story