بھارتی فلموں پر پابندی نہ لگی توعوام سڑکوں پرآئینگےمصطفی قریشی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ متعاصبانہ رویہ اختیار کیا، مصطفی قریشی
معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ ہمیں قومی مقاد عزیز ہے بھارتی فلمیں نہیں، پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی جائے ورنہ عوام احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کے دوران کیا،مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ متعاصبانہ رویہ اختیار کیا ہماری عوام ان کی دشمن پالیسی اب بہت اچھی طرح آگاہ ہے ،حال ہی میں گلوکار استاد غلام علی اور کرکٹ بورڑ کے سربراہ شہر یار خان کے ساتھ آنے والے شرمناک واقعہ نے ان کی پاکستان سے دشمنی کا راز فاش کردیا ان حملوں میں مودی حکومت براہ راست ملوث ہے، ہمیں بھارتی حکومت سے کسی قسم کی توقعات نہیں رکھنی چاہیے،بھارتی حکومت کے اس رویہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انھوں نے مذیدکہا کہ ہمیں قومی مفاد عزیز ہے بھارتی فلمیں ہماری مجبوری نہیں، پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی بھارتی فلموں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے،اگر حکومت نے اس مطالبہ پر عمل نہیں کیا تو عوام بھارتی فلموں کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے پاکستانی فنکار جو بھارت جاکر کام کررہے ہیں انھیں بھی چاہیے کہ وہ فوری طور پر بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کرکے وطن واپس آجائیں۔