ویتنام اور پاکستان کے درمیان چمڑے کی تجارت بڑھانے پرزور

پاکستان میں میگا لیدر شو سال2016 میں منعقدکیا جارہا ہے جو 27 اور 28 جنوری کو ہوگا۔

پاکستان میں میگا لیدر شو سال2016 میں منعقدکیا جارہا ہے جو 27 اور 28 جنوری کو ہوگا۔ فوٹو: فائل

ویتنام کے ٹریڈمشن کے سربراہ ویوویت ڈیزنگ نے کہا ہے کہ ویتنام کی فٹ ویئرانڈسٹری میں پاکستان کے لیے منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں کیونکہ ویتنام فٹ ویئرانڈسٹری کی برآمدات 9 ارب ڈالر ہیں جس میں پاکستان بڑا حصے دار بن سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزارفروز کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔ ویوویت ڈیزنگ نے کہا کہ ویتنام کے لیے پاکستان سے لیدر کی برآمدات صرف2.5 کروڑ ڈالر تک محدود ہیں جوویتنام میں ہونے والی لیدرکی مجموعی درآمدات کا بمشکل 1 فیصد ہے لیکن منظم حکمت عملی اور جارحانہ مارکیٹنگ کی بدولت پاکستان ویتنامی لیدر مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھاسکتا ہے۔


اس موقع پرپی ٹی اے کے چیئرمین گلزارفروز نے کہا کہ جلد ہی پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کا نمائندہ وفد ویتنام کا دورہ کرے گا جس کے لیے ضروری ہے کہ ویتنام کا ٹریڈ مشن تعاون کرے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں میگا لیدر شو سال2016 میں منعقدکیا جارہا ہے جو 27 اور 28 جنوری کو ہوگا۔

انہوں نے ٹریڈ مشن سے درخواست کی کہ وہ ویتنام کی فٹ ویئرانڈسٹری اور لیدر انڈسٹری کی اس میگا لیدر شو میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرائیں جس پر ویتنامی ٹریڈ مشن کے سربراہ ویو ویت ڈیزنگ نے یقین دلایا کہ وہ ویتنام لیدراینڈ فٹ ویئرانڈسٹری کی نمائندہ تنظیموں کو باقاعدہ آگاہ کرتے ہوئے شرکت کا مشورہ دیں گے۔
Load Next Story