پریتی زنٹا ڈیوڈ ملر پر مرمٹیں دوستی کے ہر جانب چرچے

چند ہفتے قبل 40 سالہ پریتی زنٹا نے عندیہ دیا تھا کہ وہ عنقریب اپنی زندگی کے ایک خاص انسان سے ملنے والی ہیں


Sports Desk October 27, 2015
چند ہفتے قبل 40 سالہ پریتی زنٹا نے عندیہ دیا تھا کہ وہ عنقریب اپنی زندگی کے ایک خاص انسان سے ملنے والی ہیں:فوٹو : فائل

بالی ووڈ اسٹار اور آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مالکہ پریتی زنٹا جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر پر مرمٹیں، دونوں کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

پانچویں ون ڈے کیلیے جب پروٹیز ٹیم نے ممبئی کا رخ کیا تو ملرکی میزبان پریتی زنٹا ہی تھیں، دونوں کو ایک معروف ریسٹورنٹ کے باہردیکھا گیا،انھوں نے اپنے گرد جمع ہونے والے لوگوں کو آٹوگراف بھی دیے۔ ڈیوڈ ملر پریتی زنٹا کی ٹیم کنگز الیون پنجاب میں شامل اور پہلے بھی کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں۔

چند ہفتے قبل 40 سالہ پریتی زنٹا نے عندیہ دیا تھا کہ وہ عنقریب اپنی زندگی کے ایک خاص انسان سے ملنے والی ہیں مگر انھوں نے اس کی تفصیل بیان نہیں کی تھی، اگر وہ خاص انسان ڈیوڈ ملر ہوئے تو کافی حیرت ہوگی کیونکہ وہ ان سے عمر میں کہیں چھوٹے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔