کسی کو مفت بجلی نہیں ملے گی نادہندہ کا کنکشن کٹ جائیگا وفاقی حکومت
عوام بل نہ دینے والوںکی نشاندہی کریں،اضافی بجلی صنعتوںکودیں گے،6,6 گھنٹے لوڈشیڈنگ قبول نہیں، ہرجگہ مساوی لوڈشیڈنگ ہوگی
وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے کہاہے کہ اب کسی کومفت بجلی نہیںملے گی جوبل ادانہیں کرے گا۔
اس کاکنکشن کٹ جائے گا،اضافی بجلی صنعتوں کو دیں گے،چھ چھ گھٹنے کی لوڈشیڈنگ ہمیں قبول نہیں، ڈسٹری بیوشن کمپنیوںکے سربراہان کی طرف سے غلط اعداد وشمار برداشت نہیںکیے جائیںگے۔ وہوزارت پانی وبجلی میں وڈیو کانفرنس کے دوران ڈسٹری بیوشن کمپنیوںکے سربراہان سے گفتگوکررہی تھیں،ڈسٹری بیوشن کمپنیوںکے سربراہوں اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹرکے جنرل منیجرنے بجلی کی پیداوار، تقسیم اورواجبات کی وصولی کی صورتحال سے آگاہ کیا،ہمیںکل این بی سی سی سے کم بجلی فراہم کی گئی۔
جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑی،آئیسکوکے چیف ایگزیکٹو آفیسرجاوید پرویزنے بتایاکہ اس وقت آئیسکوکی حدود میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی،سیکریٹری پانی وبجلی نے کہا کہ حکومت نے ٹھوس اقدامات کر کے لوڈشیڈنگ پرکافی حدتک قابوپالیا،شہروںاوردیہات میںلوڈشیڈنگ کومساوی لایا جائیگا ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ بل ادا کریں اور جو صارفین بل ادانہیںکرتے ان کی نشاندہی کرکے قومی ذمے داری کاثبوت دیں۔