زمین کی 3 پلیٹیں ہیں جن میں حرارت سے زلزلہ آجاتا ہے

پلیٹیں سرکتی اور ٹکراتی ہیں، ان کے سنگم پر واقع علاقے زیادہ متاثر ہوتے ہیں

پلیٹیں سرکتی اور ٹکراتی ہیں، ان کے سنگم پر واقع علاقے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔ فوٹو : فائل

زمین کی تہہ میں آخر ایسی کیا چیز ہے جس سے زمین ایک دم ہچکولے کھانے لگتی ہے۔


ماہرین نے گتھی سلجھائی تو پتہ چلا کہ زمین کی تہہ 3 بڑی پلیٹوں سے بنی ہے جن میں سے ایک یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں اور آپس میں ٹکراتی ہیں تو زمین ہلتی ہے، یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے کیونکہ زلزلے کے باعث ایسے علاقوں کی زمینیں سرک جاتی ہیں اور زیر زمین ایسی دراڑیں پڑ جاتی ہیں جو آفٹر شاکس کا باعث بنتی ہیں، ایسے علاقوں میں دوبارہ زیر زمین حرارت جمع ہونے پر زلزلہ آنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔
Load Next Story