گوگل نے زلزلے میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلیے سروس شروع کردی
اسی طرح زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والا بھی اپنے بارے میں گوگل پراطلاع دے سکتا ہے
گوگل نے پاکستان اورافغانستان کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے کے بعدلاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سروس شروع کردی۔
گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لاپتہ افرادکی تلاش کیلیے شروع کی گئی سروس میں کوئی بھی شخص کسی بھی مقام سے لاپتہ ہونیوالے شخص کے بارے میں بتا سکتا ہے۔
اسی طرح زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والا بھی اپنے بارے میں گوگل پراطلاع دے سکتا ہے۔اس حوالے سے اکٹھا ہونیوالا تما م ڈیٹا دنیا بھرمیں ہرکسی کی رسائی میں ہوگااورزلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا ذریعہ بنے گا۔گوگل نے یہ سروس سب سے پہلے2010 میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد شروع کی تھی۔مقبوضہ کشمیراورنیپال میں آنے والے زلزلوں کے دوران بھی گوگل نے یہ سروس شروع کی تھی۔