کشمیری عوام آج بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں

کشمیری قیادت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے کئے جارہے ہیں۔


ویب ڈیسک October 27, 2015
کشمیری قیادت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ فوٹو:فائل

کشمیری عوام آج بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں اور اس سلسلے میں مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

27 اکتوبر 1947 کو بھارتی قابض فوج نے عوام کی خواہشات کے برعکس وہاں قبضہ کیا جس کے خلاف کشمیری قیادت کی جانب سے آج مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے جب کہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج بھارتی سفارتخانوں اور ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں بھی بھارتی قبضے کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور خاص طور پر آزاد کشمیر میں وزیراعظم آزاد کشمیرکی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی جس میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے علاوہ سول سوسائٹی اور عام شہری شرکت کریں گے۔

دوسری جانب کراچی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی قبضے کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھی مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا جب کہ اقوام متحدہ کے حکام کومقبضوبہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف یادداشت حوالے کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں