حکومت عدلیہ سے بچنے کیلیے الیکشن کااعلان کردے قاضی

متحدہ مجلس عمل کی بحالی میںجماعت اسلامی رکاوٹ نہیں،کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو


ایکسپریس July 17, 2012
متحدہ مجلس عمل کی بحالی میںجماعت اسلامی رکاوٹ نہیں،کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو/ایکسپریس

جماعت اسلامی کے سابق امیرقاضی حسین احمد نے کہاہے کہ حکومت کو عدلیہ سے جان چھڑانے کے لیے نومبرمیںجنرل الیکشن کا اعلان کرناچاہیے اورالیکشن کرانے سے قبل عبوری حکومت بنانے کی ضرورت ہے تاکہ شفاف الیکشن کاانعقادممکن ہوسکے۔

ادارہ فکروعمل کی کانفرنس کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ ایم ایم اے بحالی میںرکاوٹ جماعت اسلامی نہیں،مولانا فضل الرحمن کو جماعت اسلامی نے کوئی شرائط پیش نہیںکیںانھوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں کا امن امریکا کی افغانستان میں موجودگی سے تباہ ہوگیاامریکا افغانستان سے نکل جائے اوراس کے نکلنے میں پاک فوج یا حکومت کو کردارادا کرنیکی ضرورت ہے تووہ ضرور اداکریںانھوںنے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا ایجنڈا سیاسی نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں