پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری سی 130 طیارہ 7 ٹن راشن لے کر چترال روانہ

شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائڈنگ سے متاثرہ 45 مقامات کو آمدورفت کے لئے بحال کردیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 27, 2015
شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائڈنگ سے متاثرہ 45 مقامات کو آمدورفت کے لئے بحال کردیا، آئی ایس پی آر. فوٹو: اے ایف پی

زلزلہ متاثرین کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اورسب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سی 130 طیارے کے ذریعے چترال کے لئے 7 ٹن راشن روانہ کردیا گیا ہے جس میں 2500 کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں اور ساتھ ہی ڈاکٹروں کی اضافی ٹیمیں، ایک ہزار خیمے اور کمبل روانہ کئے گئے ہیں جو دور دراز علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے دیر کے لئے 20 ٹن راشن جس میں 10 ہزار کھانے پینے کی تیار اشیا، ایک ہزار خیمے اور 500 کمبل روانہ کئے گئے ہیں۔



آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایف ڈبلیو او فوجیوں کے ہمراہ شاہراہ قراقرم پر موجود ہیں اور سڑکوں کو آمد و رفت کے لئے بحال کرنے کی نگرانی کر رہے ہیں جب کہ شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ 45 مقامات کو کلئیر کردیا گیا ہے جب کہ ریسکیو ٹیمیں گلگت بلتستان میں پھیل چکی ہیں اور ملک بھر کے سی ایم ایچ اسپتالوں میں 30 فیصد گنجائش بڑھا دی گئی ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں