ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 250 ہوگئی این ڈی ایم اے
زلزلے سے سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ہوا، وزیراعظم کرائسز مینجمنٹ سیل
وزیراعظم کرائسز مینجمنٹ سیل نےملک بھر میں ہونے والے ہولناک زلزلے سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ زلزلے سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 250 اور زخمیوں کی تعداد 1700 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کرائسز سیل نے گزشتہ روز زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ زلزلے سے اب تک 250 افراد جاں بحق، 1700 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ زلزلے کے باعث 2500 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 2100 گھر خیبرپختونخوا میں منہدم ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم کے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شانگلہ میں 28 افراد جاں بحق، 80 زخمی، 417 گھر متاثر ہوئے، لوئردیر میں 22 افراد جاں بحق، 248 زخمی، 286 گھر متاثر، اپردیر میں 15 افراد جاں بحق، 147 زخمی، 312 گھر متاثر، سوات میں 28 افراد جاں بحق، 161 زخمی، 258 گھر متاثر، چترال میں 30 افراد جاں بحق، 200 زخمی، باجوڑ ایجنسی میں 26 افراد جاں بحق، 50 زخمی، 300 گھر متاثر، بونیر میں 08 افراد جاں بحق، 95 زخمی، 397 گھر متاثر، مالا کنڈ میں میں 02 افراد جاں بحق، 78 زخمی، 357 گھر متاثر، ضلع غذر میں میں 04 افراد جاں بحق، 09 زخمی، 50 گھر متاثر، ضلع دیامر میں 02 افراد جاں بحق، 13 زخمی، 40 گھر متاثر، راولپنڈی میں 03 افراد جاں بحق، 27 زخمی ہوئے، جب کہ چارسدہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 3، نوشہرہ 2، مانسہرہ ایک، صوابی 2، مردان 3، ہنگو ایک، اپر کوہستان 11 ہوگئی ہیں۔