بھارتی کرکٹر امیت مشرا کی گرفتاری کی بعد ضمانت

پولیس نے امیت مشرا کو خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے کے مقدمے میں بنگلور سے گرفتار کیا تھا۔


ویب ڈیسک October 27, 2015
پولیس نے امیت مشرا کو خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے کے مقدمے میں بنگلور سے گرفتار کیا تھا۔ فوٹو:فائل

بھارتی اسپنر امیت مشرا کو بنگلور پولیس نے خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا تاہم انہیں تھوڑی ہی دیر میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر امیت مشرا پر خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف بنگلور پولیس اسٹیشن میں تشدد کا مقدمہ درج ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں حراست میں لے کر تقریباً 3 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد انھیں گرفتار کیا لیکن گرفتاری کے فوراً بعد ہی انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت مشرا پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو امت مشرا کو سات سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

ادھر بنگلور کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہامت مشرا پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 325 اور 354 اے کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلورمیں اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں27 ستمبر کو خاتون نے بنگلور پولیس کوشکایت کی اور ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر امیت مشرا نے انہیں ہوٹل میں بلا کرتشدد کا نشانہ بنایا اور گالیاں بھی دیں۔

32 سالہ بھارتی اسپنر امیت مشرا نے 16 ٹیسٹ میں 58 اور 31 ون ڈے میں 49 وکٹیں لیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں