شاہد آفریدی کی پشاور میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

مشکل کی اس گھڑی میں ملک بھر سے صاحب حیثیت افراد کو زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے آگے آنا چاہیئے، ٹی ٹوئنٹی کپتان


ویب ڈیسک October 27, 2015
مشکل کی اس گھڑی میں ملک بھر سے صاحب حیثیت افراد کو زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے آگے آنا چاہیئے، ٹی ٹوئنٹی کپتان۔ فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک تقسیم کئے یہی نہیں انہوں نے متاثرین کے لئے 50 لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زلزلے کے باعث زخمی ہونے والے متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی جب کہ اس موقع پر بوم بوم آفریدی نے زخمیوں کو امدادی چیک بھی دیئے۔

زخمیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ملک بھر سے صاحب حیثیت افراد کو زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے آگے آنا چاہیئے اور متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے 50 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |