کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
4 موٹرسائکل سوار نامعلوم افراد نے دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
شہر میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے آج بھی حیدری میں 2 پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے دونوں اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے 2 پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، دونوں اہلکاروں کی شناخت اسلم اور اور شاہنواز کے ناموں سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار نارتھ ناظم آباد تھانے میں تعینات تھے اور دوران ڈیوٹی 2 موٹرسائیکل پر 4 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے خول ملے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے رواں سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3b8kn0_karachi-police-killing_news