پاک بھارت سیریز کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا اپنی حکومت کو خط

صوبہ بہار میں 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد پاک بھارت سیریز سے متعلق فیصلہ ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک October 27, 2015
فیوچرٹور پروگرام کے تحت رواں سال دسمبر میں پاک بھارت سیریز کھیلنا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کا خط کا فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے لئے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کی اجازت کے لئے حکومت کو خط لکھ دیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان فیوچرٹور پروگرام کے تحت رواں سال دسمبر میں سیریز کھیلنا ہے اس لئے اس حوالے سے بتایا جائے کہ کیا کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ بہار میں 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد پاک بھارت سیریز سے متعلق فیصلہ ہوسکتا ہے اور بی سی سی آئی 18 یا 19 نومبر کو اہم اجلاس میں حکومتی اجازت پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ فیوچرٹورپروگرام کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 سال کے دوران 6 سیریز کھیلنا ہیں جب کہ انڈین بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے ماحول سازگار نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں