امریکا میں کتے نے اپنی مالکن کو گولی مار کرزخمی کردیا
جنگل میں شکار کی غرض سے آنے والی خاتون کی گن زمین پر پڑی تھی کہ اس دوران کتے کا پاؤں اس کےٹریگر پر پڑ گیا
زندگی میں کچھ ایسے واقعات ہوتے ہیں جن پر یقین کرنا کچھ مشکل ہوجاتا ہے ایسا ہی کچھ ناقابل یقین واقعہ امریکا میں رونما ہوا جہاں ایک کتے سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس سے قریب کھڑی اس کی مالکن زخمی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں 25 سالہ خاتون ایلی کارٹر ریاست انڈیانا کے شمال میں ایک خوبصورت جنگل میں شکار میں مصروف تھیں کہ اس دوران انہوں نے کچھ دیر سستانے کی غرض سے اپنی شاٹ گن زمین پر رکھ کر خوبصورت نظارے کا لطف لینے لگیں تاہم اسی دوران ان کا پالتو کتا اپنی مالکن کی محبت میں بھاگتا ہوا اس کی طرف لپکا تو اس کا پاؤں شاٹ گن کے ٹریگر پر پڑ گیا جس سے گن چل گئی اور گولی مالکن کے پاؤں کو لگی جس سے خاتون کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خاتون کو اسپتال لے جانے والے ماحولیات کے افسر کا کہنا ہے کہ انہیں بائیں پاؤں اور پنجے پر زخم آیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مالکن نے کتے کی اس حرکت پر غصے میں آکر اسے ٹریگر کا نام دے دیا ہے۔