سندھ کیلیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دینگے قوم پرست رہنما
بکائو مال نہیں جودھرتی ماں کا سودا کر لیں، سندھ میں نیا اسرائیل بنانیکی سازش کی جا رہی ہے
سندھ بچاؤ کمیٹی میں شامل قوم پرست، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت پورے ملک کے لیے خطرہ ہے۔
جو پاکستان میں بسنے والیتمام قوموں کا سودا کر رہی ہے، جب کہ سندھ کا نیا بلدیاتی نظام صوبے کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، سندھ کے بہادر عوام اپنے خون کا آخری قطرہ بہا دیں گے، لیکن سندھ کا سودا نہیں ہونے دیں گے، غداروں کو جینا دو بھر کر دیں گے۔ ٹنڈو محمد خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے کنوینر وایس یو پی کے صدر جلال شاہ نے کہا کہ قوم پرست بکاؤ مال نہیں کہ وہ اپنی ماں سندھ کا سودا کر لیں، ہم نہ خود سندھ دشمن عمل کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی کسی اور کوصوبے کے خلاف سازشیں کرنے دیں گے۔
ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ قوم پرستوں اور عوام کی جدوجہد نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، ہماری طاقت عوام ہیں، سندھ بچانے کے لیے ہم مزاحمت کی آخری حد تک جائیں گے۔ ایاز لطیف پلیجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی طاقتوں کے ایماء پر پیپلز پارٹی سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ نون سندھ کے سلیم ضیاء نے کہا ہے ہم صرف وہ بلدیاتی نظام قبول کریں گے جو سندھ کے عوام کو قبول ہو گا، آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔
جیے سندھ قومی محاذ کے سینیئر وائس چیئرمین آکاش ملاح نے کہا کہ منظم سازش کے تحت سندھیوں کو ان کے وطن میں جلا وطن کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور ذوالفقار آباد کی صورت میں ایک نیا اسرائیل بنایا جا رہا ہے۔ سندھ میں اگر کسی کو رہنا ہے تو اسے صرف سندھی بن کر رہنا ہوگا، سندھ کی تقسیم کی بات یا نعروں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر صفدر سرکی نے کہا کہ سائیں جی ایم سید کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے جان لیں کہ کوئی طاقت یا پیسہ سائیں جی ایم سید کو نہیں خرید سکا ۔ جلسے سے سندھ ہاری کمیٹی کے سربراہ کامریڈ اظہر علی خان جتوئی ابرار قاضی شاہ محمد شاہ وسلیم سندھی، حاجی صدیق سموں،علی حسن چانڈیودیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کا کھیل اب ختم ہونے والا ہے، اس پارٹی کا یوم حساب قریب آ چکا اور آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔