ن لیگ ہرالزام کاجواب دیگییہ تبدیلی کاوقت ہے چوہدری نثار

ملک غیرمحفوظ ہوچکا،صدرزرداری پرویزمشرف سے بڑی آفت بن کرعوام پرنازل ہوئے

چوہدری نثار فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے مسلم لیگ ن پر الزمات عائد کرنیوالے جان لیں۔

ایساکرنے سے ان کی بخشش نہیں ہوسکتی، عوام کو نظر انداز کرنیوالوں کو آئندہ انتخابات میں اصل چہرہ دکھا دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) پرالزامات کوئی نئی بات نہیں ان کی جماعت ہر الزام کا جواب دے گی عوام کو ملک بچانا ہے تو انھیں اپنے ووٹ کاانصاف سے استعمال کرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے یونین کونسل مورگاہ اورکوٹھہ کلاں میں ایک کروڑسترہ لاکھ روپے کی لاگت سے اٹک ریفائنری تاجی ٹی روڈ تک متبادل سڑک کی تعمیر کے منصوبے ،اوربعد ازاں 24 کروڑ روپے کی لاگت سے ورکرز ویلفیئر سکولز برائے طلبا و طالبات کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ مشرف آفت بن کر ملک پر مسلط رہا اس کے بعد زرداری کی صورت میں اس سے بھی بڑی آفت نازل ہو گئی جس کے باعث آج ہمارا ملک غیر محفوظ ہوگیاہے۔ چوہدری نثارنے کہا کہ ان کی جماعت ہر الزام کا جواب دیگی ۔ عمران خان کوسیاست کی اونچ نیچ کاعلم نہیںوہ انقلاب لانے کے قابل نہیں،انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اقتدار میں آگئے تو پاکستان کا کباڑا ہوجائیگا،عوام جنرل پاشاکے اس 'ٹیسٹ ٹیوب' سیاستدان سے بچیں۔

 
Load Next Story