صوابی میں2بم دھماکے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ بال بال بچ گیا

مالارہ کے مقام پروزیراعلیٰ کاقافلہ جونہی گزرا،سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا،سرچ آپریشن میں 4افرادگرفتار،خوفزدہ نہیں ہونگے


مالارہ کے مقام پروزیراعلیٰ کاقافلہ جونہی گزرا،سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا،سرچ آپریشن میں 4افرادگرفتار،خوفزدہ نہیں ہونگے،ہوتی۔ فوٹو : فائل

صوابی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدرہوتی کے دورے کے موقع پر 2 بم دھماکوں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

جبکہ ایک دھماکے میں وزیراعلیٰ کا قافلہ بال بال بچ گیا ۔ پیر کو وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی دوپہر 12 بجے باچہ خان میڈیکل کمپلیکسمیں ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد گاڑیوں کے قافلے میں جارہے تھے ، ان کا قافلہ صوابی جہانگیرہ روڈ پر مال لارہ کے مقام سے جونہی گزرا تو چند سیکنڈ کے بعد موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز نے موٹرسائیکل کو قبضے میں لے لیا، وزیراعلیٰ کے جانے کے بعد شام چار بجے شیوہ اڈہ چوک میں ایک پی سی او کے سامنے کھڑی سائیکل میں بم پھٹ گیا۔

جس سے ایک انسپکٹر اور کانسٹیبل سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے سرچ آپریشن میں ایک افغان باشندے سمیت 4 مشکوک افراد گرفتار کرلئے،وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ملک کے دشمن ہیں، حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے۔ ادھر اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں نے گرڈ سٹیشن پر 2 راکٹ داغے جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ آئی این پی کے مطابق شمالی وزیرستان میں عمائدین اور مقامی انتظامیہ کے مابین مابین مذاکرات کے بعد کرفیو میں صبح 6 سے شام 4 بجے تک نرمی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں