بھارت میں کام کرنا مشکل ہوگیارؤف لالہ

بھارت میں کام کے دوران وہاں کے فنکاروں نے یقین دلایا کہ وہ وہ بلا خوف خطر کام کریں ہم سب ان کے ساتھ ہیں،رؤف لالہ


Cultural Reporter October 28, 2015
بھارت میں کام کے دوران وہاں کے فنکاروں نے یقین دلایا کہ وہ وہ بلا خوف خطر کام کریں ہم سب ان کے ساتھ ہیں،رؤف لالہ۔ فوٹو: فائل

اداکار رؤف لالہ بھارت مین قیام کے دوران اپنا کام مکمل کراکے پاکستان واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی پر''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چند شر پسند عناصر دونوں ممالک کے درمیان نفرتیں پیدا کررہے ہیں انھوں نے پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کے خلاف محاذ بنا لیا ہے لیکن بھارتی اداکار چاہتے ہیں پاکستانی فنکار یہاں آکر کام کریں۔

انھوں نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بہت اچھا سلوک روا رکھا ہوا ہے بھارتی فنکار چاہتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں اور دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنایا جائے لیکن ایک مخصوص ٹولہ اس کو ناکام کرنے کی کوشش کررہا ہے بھارت میں کام کے دوران وہاں کے فنکاروں نے یقین دلایا کہ وہ وہ بلا خوف خطر کام کریں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

جس کی وجہ سے میں نے وہاں لائف اوکے کی کامیڈی سیریزکلاسک کی ریکارڈنگ اور ایک فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا اور اپنا کام مکمل کراکے واپس آیا ہوں لیکن بھارت کی موجودہ خراب صورتحال میں پاکستانی فنکاروں کا وہاں کام کرنا بہت مشکل ہوتا جارہا ہے پاکستانی فنکار خوف زدہ ہیں، مزاحیہ کامیڈی سیریز کامیڈی کلاسک میں ابھی میرا کام باقی ہے لیکن اس صورتحال میں دوبارہ بھارت جاکر کام کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں