فضل اللہ کی سربراہی میں 2 ہزاردہشتگردپاکستان کیخلاف مصروف

محفوظ پناگاہیں افغان صوبے نورستان اورکنڑ میں موجود ہیں، مزیدتفصیلات منظر عام پر آگئیں


INP October 23, 2012
محفوظ پناگاہیں افغان صوبے نورستان اورکنڑ میں موجود ہیں، مزیدتفصیلات منظر عام پر آگئیں ، فوٹو : فائل

افغانستان میں روپوش دہشت گرد کمانڈرملافضل اللہ سے متعلق مزیدتفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

صوبہ نورستان اورکنڑکی محفوظ پناہ گاہوں میں ملافضل اللہ کی سربراہی میں 2000سے زائددہشت گرد پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں،نمایاں دہشت گردوں میں مفتح الدین عرف شابر،مولوی میرمحمدعرف طورملا اورحفیظ اللہ عرف کوچوان شامل ہیں۔پیرکوذرائع نے بتایاکہ افغانستان کے صوبے نورستان اورکنڑکےاضلاع کمدیش،ناری،دامگام اورغازی آبادمیں محفوظ پناہ گاہیں قائم ہیں جبکہ صوبہ ننگرہارمیں بھی دہشت گردوں کی چندمحفوظ پناہ گاہیں موجودہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد ان پناہ گاہوں سے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سرگرمیاںجاری رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ معاملہ مختلف مواقع پرمختلف سطح پراٹھایاگیا۔ وزیرداخلہ رحمن ملک نے اپنے دورہ امریکا کے دوران یہ معاملہ اٹھا تھاجبکہ وزیرخارجہ حناربانی کھرنے بھی مارک گراسمین سے ملاقات میں ملافضل اللہ کی حوالگی کامطالبہ کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں