ڈاکٹرشکیل آفریدی کی 58کالزکا ڈیٹا حساس اداروں کے حوالے

وفاق نے سینٹرل جیل پشاورسے شکیل آفریدی کی خفیہ منتقلی پررضا مندی ظاہر کردی


Online October 23, 2012
وفاق نے سینٹرل جیل پشاورسے شکیل آفریدی کی خفیہ منتقلی پررضا مندی ظاہر کردی فوٹو: ایکسپریس

NEW YORK: امریکا کیلیے جاسوسی کے الزامات میں گرفتار ڈاکٹرشکیل آفریدی سے سینٹرل جیل پشاورمیں برآمد ہونے والے سیٹلائٹ فون سے ہونیوالے 58 کالز کا ڈیٹا حساس اداروں کوفراہم کردیاگیاہے۔

جبکہ ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سینٹرل جیل پشاور سے خفیہ منتقلی پروفاق نے رضا مندی ظاہرکردی ہے جس کے لیے انتظامات کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 58 کالزکے بارے میں پی ٹی اے اوردیگرحکومتی اداروں کیجانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق 22 کالیں امریکا 15کالزبرطانیہ اور21 کالز اندرون ملک جن افرادکوکالزکی گئی ہیں۔

حکومتی اداروں نے ان کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے پشاور، لاہور ، کراچی ، روالپنڈی،اسلام آباد سمیت مختلف افرا دکو کیے جانے والے فونزکی تفصیلات حاصل ہونے کے بعد ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جن میں بعض سرکاری محکموںکے ملازمین بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ بعض افرادکے نام ای سی ایل لسٹوں میں بھی شامل کیے جارہے ہیں تاکہ وہ بیرون ملک فرارنہ ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں