حصص مارکیٹ میں فروخت پردباؤبرقرارہونے کے باعث مزید17پوائنٹس کی کمی

کاروباری حجم پیر کی نسبت13.60 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ67 لاکھ56 ہزار 780 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter October 28, 2015
کاروباری حجم پیر کی نسبت13.60 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ67 لاکھ56 ہزار 780 حصص کے سودے ہوئے فوٹو: آن لائن/فائل

لاہور: خام تیل کی عالمی قیمت میں نمایاں کمی کے علاوہ لسٹڈ کمپنیوں کے توقعات سے کم مالیاتی نتائج کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے ۔

جس سے سرمایہ کاروں کے مزید8 ارب72 کروڑ روپے ڈوب گئے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 16.81 پوائنٹس کی کمی سے33843.83 اورکے ایس ای30 انڈیکس 48.28 پوائنٹس کی کمی سے 20147.26 ہوگیا جبکہ کے ایم آئی30 انڈیکس 97.29 پوائنٹس کے اضافے سے 56649.78 ہوگیا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت13.60 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ67 لاکھ56 ہزار 780 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار369 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں161 کے بھاؤ میں اضافہ، 194 کے داموں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں