اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری مزید 3 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں چاقو سے حملہ کرنیوالے 2 نوجوان مار دیے گئے، فوجی زخمی


AFP October 28, 2015
بیت المقدس میں عالم دین رعید صالح کو جیل ہوگئی، سیکیورٹی حصار میں یہودیوں عبادت گزاروں کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں لایا گیا فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اور مغربی کنارے کے متعدد شہروں میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس دوران کئی مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے والے 2 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہیدکردیا گیا۔

قبل ازیں شہر الخلیل میں 22 سالہ راکت ساکت عبدالرحیم ثلجی جرادات، 20 سالہ سعد محمد یوسف الاطرش کوشہید کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان دونوں فلسطینی حملہ آوروں نے چاقو کے وار کر کے ایک فوجی کو زخمی کیا جس کے بعد ان کو گولی مار دی گئی۔ اسی طرح مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کیا، اس دوران قابض فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا جبکہ ربڑ کی گولیاں بھی برسائی گئیں جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اسی طرح بیت البریح میں بھی پرتشدد مظاہرے ہوئے جس دوران کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر بیت المقدس میں فلسطینیوں کو مظاہروں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ایک عالم دین رعید صالح کو عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔ رعید صالح پر 2007میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اپنے خطاب کے ذریعے فلسطینیوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ دریں اثنا مسجد اقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں عبادت کیلیے لایا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ انتفاضہ القدس کے 26 روز کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں14 بچوں سمیت61فلسطینی شہید، 2100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں