کمار سنگاکارا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہو گئے

سنگاکارا نے دسمبر میں ہونیوالے معاہدوں کیلیے دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔


Sports Reporter October 28, 2015
سنگاکارا نے دسمبر میں ہونیوالے معاہدوں کیلیے دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کیلیے تیار ہو گئے، انھوں نے دسمبر میں ہونیوالے معاہدوں کیلیے دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ کے دوران 7اننگز میں 541 رنز بناکر نمایاں اسکوررز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہنے والے بیٹسمین نے رواں سال اگست میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انھوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں 28 ہزار16رنز بنائے۔ سنگاکارا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 اور ورلڈکپ 2011 کا فائنل کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کے کپتان تھے، پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال 4 سے 24 فروری تک یو اے ای میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں