سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

ووٹنگ کا عمل 9 کے بجائے 10 گھنٹے بلا تعطل کے جاری رہے گا، الیکشن کمیشن

ولنگ کےعملےکومقررہ وقت سے 2 گھنٹے قبل پولنگ اسٹیشنزپہنچنےکی ہدایات بھی جاری کی ہیں،الیکشن کمیشن:فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد اب ووٹنگ کا عمل 9 کے بجائے 10 گھنٹے بلا تعطل کے جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح ساڑھے7 بجے شروع ہوگا اور شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گا۔


الیکشن کمیشن نے پولنگ کےعملے کو مقررہ وقت سے 2 گھنٹے قبل پولنگ اسٹیشنزپہنچنےکی ہدایات بھی جاری کی ہے جب کہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ پولنگ کے دوران میڈیا نمائندوں، مبصرین کو اجازت نامے کے بغیر انتخابی عمل دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے سے صوبہ پنجاب اور سندھ کےمتعلقہ اضلاع محفوظ رہے ہیں اس لئے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول برقرار رہے گا۔
Load Next Story