پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی منظوروٹو
لاہور آمد پرشاندار استقبال، ایئرپورٹ پرجھڑپ، 4 اہلکار اور 10جیالے زخمی.
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے نو منتخب صدرمنظوروٹو نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری نے جس مقصد کے لیے مجھے صدر بنا کر پنجاب بھیجا ہے اسے پورا کروں گا۔
انھوں نے صدرنامزدہونے کے بعد پہلی بار لاہور آمد پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وفاقی وزیر اورپنجاب کا صدر جبکہ بیٹے کو پارلیمانی لیڈر بنانے پر صدرزرداری کامشکور ہوں ،میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گااور پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،جو کارکن ناراض یاسوئے ہوئے ہیں انہیں فعال کروں گا اورگھروں میں جاکرمناؤںگاجبکہ مسلم لیگ ق کو برابری کی بنیاد پر چلاؤں گا۔ وٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں میاں برادران پر الزام ثابت ہوگیا ہے، اب عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیاست اور وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں۔
پورے صوبے کی سڑکیں ٹوٹی ہیں مگر شہباز شریف نے کرپشن کے لیے 70ارب روپے صرف ایک سڑک پر لگادیے۔ وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان، تنویر کائرہ، ثمینہ گھرکی نے کہا کہ صدر زرداری نے منظور وٹو کو پنجاب کا صدر بناکر تخت لاہور میں شگاف ڈال دیا ہے،شیروں کا شہروں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،یہاں شیر کی کھال میں صرف گیدڑ ہوسکتے ہیں۔قبل ازیں لاہور ایئر پورٹ پرجھڑپ کے دوران 4اے ایس ایف اہلکار اور 10جیالے زخمی ہوگئے۔ بتایاجاتاہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نئے صدرمنظور وٹواورجنرل سیکریٹری تنویر اشرف کائرہ کی آمدپراستقبال کے لیے آئے ہوئے جیالوں نے ڈومیسٹک لائونج میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ تاہم اے ایس ایف اہلکاروں کی طرف سے لاٹھی چارج کے بعد گھمسان کا رن پڑا۔