اٹلی 6سائنسدانوں کو زلزلے میں 309 افراد کی ہلاکت پر 66 سال قید
عدالت نے انھیں 2009 کے بدترین زلزلے کی بروقت اطلاع نہ دینے کے مقدمے میںسزا سنائی.
اٹلی کی عدالت نے 6سائنسدانوں کو زلزلے میں 309 افراد کی ہلاکت کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے چھ ،چھ سال قید اور 90 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹلی کی عدالت نے 6سائنسدانوں کے خلاف 2009 میں آنے والے بدترین زلزلے کی بروقت اطلاع نہ دینے کے مقدمے میں زلزلے میں 309 افراد کی ہلاکت کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے انہیں چھ ،چھ سال قید اور 90 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
دنیا بھر کے سائنسدانوں نے حکام سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ زلزلے کی بروقت اطلاع نہیں دی جا سکتی مگر یہ اپیل تسلیم نہیں کی گئی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق ان سائنسدانوں سے وصول کی جانے والی جرمانے کی رقم 2009 میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والے309 افراد کے لواحقین میں تقسیم کی جائے گی۔