یکم نومبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد اضافے کا امکان

ڈیزل 2 روپے 43 پیسے، مٹی کے تیل میں 3 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کا بھی امکان ہے، ذرائع


ویب ڈیسک October 28, 2015
اوگرا کی جانب سے سمری کو کل حتمی شکل دیے جانے کا امکان،ذرائع ۔۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اوگرا کی جانب سے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں سمری کو کل تک حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 35 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے، مٹی کے تیل میں 3 روپے 17 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے جب کہ ایچ او بی سی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |