لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن 20 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ہزاروں گولیاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا، ڈی آئی جی آپریشنز


ویب ڈیسک October 28, 2015
پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ہزاروں گولیاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا، ڈی آئی جی آپریشنز، فوٹو: فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 20 مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران ہزاروں گولیاں اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بلدیاتی انتخابات سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا جس میں 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق پولیس نے شہر کےمختلف علاقوں بالخصوص کشیدگی والے علاقوں میں کارروائی کی جہاں سے گرفتاریاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس کی کارروائی میں 18 ایس ایم جی، 40 پمپ ایکشن، 16 رائفل اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں جب کہ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسلام پورہ، شمالی چھاؤنی، جنوبی چھاؤنی اور رائے ونڈ سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جب کہ گزشتہ روز ہونے والی کارروائی میں بھی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا اور گھروں سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں، پولنگ اسٹیشن کے گرد بھی سرچ آپریشن جاری ہیں جب کہ صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت 3 روز تک شہر میں اسلحہ لہرانے پر پابندی ہے اور پولنگ کے روز کسی امیدوار کو اپنے محافظوں کے ہمراہ اسلحہ سمیت پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرکے بھتہ خوری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کےمطابق ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان نے ویلنشیا ٹاؤن کے ڈاکٹر محمود سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا جو رقم ملزمان سے برآمد کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |