شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈر کے حصص کی فروخت میں باضبطگیوں پر تفتیش کیلیے طلب
کولکتہ نائٹ رائیڈر نے آئس لینڈ انویسٹمنٹ لمٹیڈ کو 2009 اور 2010 میں حصص سستے داموں فروخت کیے
KARACHI:
انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو فرنچائز کے حصص کی فروخت میں بے ضابطگیوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ ایجنسی نے تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کرپشن اور بے ضابطگیوں میں لپٹی انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا دامن بھی کرپشن سے نہ بچا سکے۔ بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی ساتھی اداکارہ جوہی چاؤلہ کے شوہر کی کمپنی سی آئس لینڈ انویسٹمنٹ لمٹیڈ کو 2009 اور 2010 میں حصص سستے داموں فروخت کیے ہیں جس کی تفتیش کے لیے کنگ خان کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ ایجنسی پہلے ہی جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر کی جے مہتا کے بیان ریکارڈ کرچکی ہے تاہم اداکارہ شاہ رخ خان اپنی فلمی مصروفیات کے باعث تفتیش کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان 2011 میں بھی 100 کروڑ بیرون ملک سے منتقلی کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کے الزام پر ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔