نیٹو کنٹینرز کی سیکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمے داری نہیںرئیسانی

ایک طبقہ مخصوص قسم کے حالات پیدا کرنیکی کوشش کر رہا ہے جو عالمی سازش ہے، وزیر اعلیٰ

ایک طبقہ مخصوص قسم کے حالات پیدا کرنیکی کوشش کر رہا ہے جو عالمی سازش ہے، وزیر اعلیٰ۔ فوٹو/ایکسپریس

وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ نیٹو کنٹینرز کی سکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری نہیں۔ ایک ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میںخطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ایک طبقہ مخصوص قسم کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو عالمی سازش ہے۔


اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ ہمارے پاس وسائل کم ہیں نیٹو کنٹینرز کو سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، اس بارے میں وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ادھر ایک اور ٹی وی کے مطابق نیٹو کنٹینرز کی سکیورٹی کیلئے حکومت بلوچستان نے ہر ضلع سے سو جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیٹو کنٹینرز کی سکیورٹی کیلئے نئی چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی جبکہ حکومت بلوچستان نیٹو کنٹینرز کی سکیورٹی کیلئے 40 گاڑیاں بھی خریدے گی۔
Load Next Story