بولٹن مارکیٹ میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
مرنیوالے ڈاکو کا ساتھی فرار، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکان پر کام کرنے والے 2 ملازمین زخمی۔
بولٹن مارکیٹ میں ڈاکوئوں نے دکان پر دھاوا بول دیا جس پر دکانداروں اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکان کے 2 ملازمین زخمی ہوگئے ، مرنے والے ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بولٹن مارکیٹ میں قائم یوسف مارکیٹ میں فرسٹ فلور پر واقع دکان پر پیر کی شب 2 ڈاکو گھسے اور اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی ، اسی دوران دکاندار نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی، جواب میںڈاکوئوں نے بھی دکانداروں پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں بھاگنا شروع ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکان پر کام کرنے والے 2 ملازمین زخمی ہوگئے۔ مرنے والے ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ او کھارادر ادریس بنگش نے ایکسپریس کو بتایا کہ فوری طور پر مرنے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی، اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ شکیل ولد اسماعیل اور 26 سالہ شہروز ولد ریاض شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ پولیس ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ورثا کو تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ دکاندار کا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے ۔