پہلا ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا
ایونٹ میں بھارت سری لنکا، پاکستان، بنگلا دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی
لاہور:
پہلا ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا جو 26 فروری سے 6 مارچ تک جاری رہے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 26 فروری سے 6 مارچ تکابنگلہ دیش میں ہوگا جس میں بھارت ، سری لنکا، پاکستان، بنگلا دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی جب کہ اومان ، متحدہ عرب امارات ،ہانگ کانگ اور افغانستان کی ٹیموں میں سے 2 ٹیموں کا انتخاب کوالیفائنگ راؤنڈز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 27 فروری کو کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2016 ون ڈے کی بجائے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔