کراچی کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ایس ایس پی ویسٹ


ویب ڈیسک October 29, 2015
ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ایس ایس پی ویسٹ، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مومن آباد میں رحیم شاہ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں رحیم شاہ قبرستان کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک ہونےوالے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے ہلاک ملزمان کی لاشوں کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں