وقار یونس نے ریویو سسٹم کے ہی ’’ریویو‘‘ کا مطالبہ کردیا

امپائرز کو فیصلہ کرنے میں شک کا مارجن 50 سے 70 فیصد تک لے جانا چاہیے، کوچ


Sports Desk October 29, 2015
امپائرز کو فیصلہ کرنے میں شک کا مارجن 50 سے 70 فیصد تک لے جانا چاہیے، کوچ۔ فوٹو: آن لائن/فائل

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ڈسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کے ہی ''ریویو'' کا مطالبہ کردیا ہے، انھوں نے اس میں عدم تسلسل پر تشویش ظاہر کی، کرک انفوکو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ امپائرز کو فیصلہ کرنے میں شک کا مارجن 50 سے 70 فیصد تک لے جانا چاہیے۔

وقار یونس نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ 50 فیصد کا فارمولا کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہے، انھیں 70/30 کا مارجن رکھنا چاہیے، اگر ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں میں گیند لائن کے اندر جارہی ہے تو پھر 25 فیصد اسے آؤٹ دینا چاہیے،اس پر ففٹی ففٹی کا فارمولا نافذ کرنا مناسب نہیں، اس سے امپائرز فیصلہ سازی میں سہل پسندی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ ہمیں ڈی آر ایس کے ساتھ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں مگر اس کیلیے ضروری ہے کہ تمام تر جزویات کو مدنظر رکھا جائے، اگر ایسا نہیں کیا جائے گا تو پھر تنازعات سامنے آتے ہی رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں