حکومت کا پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

حکمراں جماعت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے پارلیمانی قیادت کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

حکمراں جماعت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے پارلیمانی قیادت کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔:فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) نے پیپلز پارٹی کے تحفظات کے ازالے کیلیے سابق صدر آصف علی زرداری سے پس پردہ رابطے کا عندیہ دیا ہے اور اس حوالے سے حکمراں جماعت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے پارلیمانی قیادت کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن ،سراج الحق اور اسفندیار ولی خان سے رابطہ کرکے درخواست کی جائے گی کہ وہ ملک کے دوبڑی جماعتوں میں صلح کرانے میں بطور رابطہ کاری اور ثالثی کا کرداد ادا کریں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام مضبوط ہوسکے اور ماضی کی طرح اہم قومی مسائل کو پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے پلیٹ فارم سے حل کیا جاسکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کئی مرتبہ تعلقات کی بہتری کیلیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے کی پس پردہ کوشش کی گئیں تھیں لیکن وہ سود مند ثابت نہیں ہوسکیں۔
Load Next Story