دوران حج طبعی طور پر اور حادثات میں 202 پاکستانی حجاج شہید ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور
3 حجاج اور 4 اقامہ ہولڈرز لاپتہ ہیں، شہید حجاج کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے زرتلافی دیا جائیگا
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ حج کے دوران سعودی عرب میں مختلف حادثات اورطبعی اموات سے202 پاکستانی حجاج جاں بحق ہوئے جبکہ 3حجاج او 4 اقامہ ہولڈر لاپتہ ہیں۔
دوران حج شہید اوروفات پاجانیوالے حجاج کے لواحقین کو5لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونیوالوں کوبھی ان کی کیٹگری کے حساب سے زرتلافی دیا جائیگا،رواں سال 4 شہید حجاج کی لاشوں کو پاکستان لایا گیا۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے بدھ کووزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ ، سیکریٹری مذہبی امور سہیل عامر کے ہمراہ وزارت مذہبی امو میں میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حج آپریشن 2015مکمل ہوگیا،رواں سال ایک لاکھ43 ہزار336 افرادنے حج کی سعادت حاصل کی،ہر سال کے دوران حج ایک بڑی تعداد میں حجاج کرام صحت سمیت دیگر عوامل کی وجہ سے وفات پاجاتے ہیں،اس سال حج کے دوران دواندوناک حادثات منیٰ حادثہ اور حرم کرین حادثہ پیش آئے جسکے سبب اموات میں اضافہ ہوا،11 ستمبرکو حرم کرین حادثہ پیش آیاجس میں 6حجاج اور سعودی عرب میں کام کرنیوالے 16 اقامہ ہولڈرزکی شہادت ہوئی، اس کے بعد 24 ستمبر کو منیٰ میں حادثہ پیش آیا، اس غمناک حادثے کے بعد وزارت مذہبی امور نے عوام کی سہولت کیلیے امدادی رابطہ نمبرز قائم کردیئے تھے جس کے نتیجہ میں ایک کثیر تعداد میں حجاج کرام اور اقامہ ہولڈرز کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران حادثات اورطبعی موت سے202 حجاج کرام شہید ہوئے ان میں سے منیٰ حادثے میں سرکاری اسکیم کے تحت 26 حجاج، پرائیویٹ اسکیم کے تحت 26حجاج، حرم میں کرین حادثہ سے سرکاری اسکیم کے تحت 2اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت 37 حجاج جبکہ سعودی عرب میں کام کرنیوالے 17پاکستانی اقامہ ہولڈرز حجاج شہید ہوئے، دوران حج وفات پاجانے والے حجاج کے لواحقین کو5لاکھ روپے، ایک ٹانگ سے معذورکو50ہزار،دونوں ٹانگوں سے معذور کوایک لاکھ روپے جبکہ ہنگامی اخراج کی صورت میں 3 لاکھ روپے زرتلاقی ادا کیے جائینگے۔