حافظ آباد تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں جھگڑا فائرنگ سے آزاد امیدوار زخمی

پولیس نے پی ٹی آئی کے 2 امیدواروں سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک October 29, 2015
پولیس نے پی ٹی آئی کے 2 امیدواروں سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

WASHINGTON: پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری عروج پر ہیں اور اس حوالے سے مخالف امیدوار کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں اور آج بھی وارڈ نمبر 15 میں تحریک انصاف کے امیدوار اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان فائرنگ میں آزاد امیدوار طارق دھوتڑ زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی وارڈ نمبر 15 میں پی ٹی آئی کے امیدوار رائے فیاض احمد اور آزاد امیدوار طارق دھوٹر کے حامیوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ پر آ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں آزاد امیدوار طارق دھوتڑ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے وارڈ نمبر 14 سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد عادل اور وارڈ نمبر 15 سے رائے فیاض احمد سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز وقبل بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ریٹرننگ افسر کے دفتر پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے حافظ آباد کی سیاست میں گہما گہمی مزید بڑھ گئی تھی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر کو شروع ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں