بھارتی کرکٹ بورڈ کا شہریار خان کو خط شیو سینا کی بدسلوکی پر اظہارافسوس

بھارتی بورڈ پاکستان سے کرکٹ سیریز کے لئے تیار ہے لیکن حکومتی اجازت درکار ہے، خط


ویب ڈیسک October 29, 2015
بھارتی بورڈ پاکستان سے کرکٹ سیریز کے لئے تیار ہے لیکن حکومتی اجازت درکار ہے، خط. فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو خط لکھا ہے جس میں ان سے انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈوں کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے ممبئی میں دونوں کرکٹ بورڈ سربراہاں کی ملاقات کے دوران ہنگامہ آرائی اور بدسلوکی کرنے پر افسوس ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کو تیار ہے لیکن اس کے لئے حکومتی اجازت درکار ہے اور اس حوالے سے حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے اور حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستان سے کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہار کی دعوت پر ممبئی گئے تھے جہاں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں دونوں سربراہاں کرکٹ کے درمیان ملاقات جاری تھی کہ اس دوران شیو سینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کرنا پڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں