وزیراعظم کی زلزلہ متاثرین کی امداد میں تاخیر پر حکام کی سرزنش

کوہستان کے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

کوہستان کے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جائے،وزیراعظم کی ہدایت۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں تاخیر پر حکام کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ کوہستان کے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جائے۔

داسو میں وزیراعظم نواز شریف کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اس موقع پروزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراطلاعات پرویز رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دشوار گزارراستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم شاہراہ قراقرم کو ہرطرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جب کہ زلزلے سے مکانات اور انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا جس کے جائزے کے لئے سروے ٹیمیں سروے میں مصروف ہیں۔


اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں تک نہ پہنچنا بری بات ہے، دشوار گزارعلاقوں تک پہنچنے کے لئے ٹیموں کو ہیلی کاپٹرز فراہم کئے جائیں اور خاص طور پر کوہستان کے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جائے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3bj0e6_nawaz-sharif-visit-dasu_news
Load Next Story