شین وارن نے یاسر شاہ کو خود سے بھی بہتر اسپنر قرار دے دیا

شین وارن میرے آئیڈیل کرکٹر ہیں اور ان کا بولنگ میں مدد کرنا میرے لیے باعث فخر ہے، یاسر شاہ

یاسر شاہ میں نیچرل ٹیلینٹ موجود ہے، شین وارن- فوٹو: فائل

لیجنڈ آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کو خود سے بھی بہتر بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں نیچرل ٹیلنٹ موجود ہے۔

سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کو لیگ بریک کے گر سکھانے کے لیے شارجہ میں جاری پاکستانی کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستانی کوچ مشتاق احمد اور مینیجر انتخاب عالم کی موجودگی میں ڈیڑھ گھنٹہ یاسر شاہ کے ساتھ پریکٹس کی اور انہیں اسپن بولنگ کے مختلف گر سکھائے۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ اسپنر کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ ان سے بھی بہتر بولر ہیں ان میں نیچرل ٹیلینٹ موجود ہے جب کہ وہ یاسر شاہ کی بولنگ میں بہتری کے لیے ان کی مدد کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یاسر شاہ اور بھی آگے جائیں۔ دوسری جانب یاسر شاہ نے کہا کہ شین وارن ان کے آئیڈیل کرکٹر ہیں اور ان کا بولنگ میں مدد کرنا اان کے لیے باعث فخر ہے۔

واضح رہے دونوں اسپنرز کے درمیان یہ پہلی ملاقات نہیں شین وارن اس سے پہلے ورلڈکپ 2015 میں شین وارن یاسر شاہ کو مفید مشورے دے چکے ہیں جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی دونوں کے درمیان رابطہ رہتا ہے۔
Load Next Story