بلدیاتی انتخابات کی مہم میں سبزی فروش اور دال چاول فروخت کرنے والے بھی سرگرم
الیکشن جیت کرملک سے موروثی اور امیروں کی سیاست کاخاتمہ کریں گے، شیخ وسیم
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں نے متوسط طبقے کے لوگوں کو بھی ٹکٹ دیے ہیں، (ن) لیگ نے سبزی فروش تو تحریک انصاف نے دال چاول کی ریڑھی لگانے والوں کو بھی نامزد کیا ہے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل لگ چکا ہے ایسے میں تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے امیدوار نامزد کیے جاچکے ہیں جب کہ آزاد امیدوار بھی اپنی تیاری پوری کرچکے ہیں ایسے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے متوسط طبقے کو بھی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے وائس چیرمین کے لیے سبزی فروش مہر محمد خالد کو نامزد کیا ہے جو اپنے کاروبار کے ساتھ انتخابی مہم چلانے میں بھی مصروف ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں رائیونڈ کے علاقہ سے جنرل کونسلر کی نشست کے لیے دال چاول کی ریڑھی لگانے والے کارکن شیخ وسیم کو ٹکٹ دیا ہے جب کہ کارکنان نے پارٹی امیدوارکو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر وسیم کا کہنا تھا کہ کامیاب ہو کر اپنا دال چاول کا کام بھی جاری رکھوں گا اور غریبوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش بھی کروں گا جب کہ الیکشن جیت کرعوام کی خدمت کروں گا اورملک سے موروثی اور امیروں کی سیاست کاخاتمہ کریں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3bi6h1_pti-pmln-local-candidates_news