ہائیکورٹ کالعدم تنظیم کالاپتہ ترجمان پیش کرنے کاحکم
آئندہ پیشی پرمغوی کو پیش نہ کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی، عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی پنجاب کو 25 جولائی کوعدالت طلب کرتے ہوئے کالعدم تنظیم حزب التحریر کے لاپتہ کارکن نوید بٹ کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ اگرآئندہ پیشی پرمغوی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو متعلقہ پولیس حکام کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
درخواست کی سماعت کے موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن اعجاز شفیع ڈوگراورایس ایچ او تھانہ لیاقت آباد لاہور محمد یونس پیش ہوئے اورموقف اپنایا کہ کوشش کے باوجود مغوی کے بارے میں علم نہیںہو سکا کہ وہ کہاں ہے۔جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہاکہ اگرمغوی کوآئندہ سماعت پرعدالت میں پیش نہ کیا گیا تو پھرجیل جانیکی تیاری کرکے آئیں۔
قبل ازیں وزارت دفاع کی جانب سے داخل کرائے گئے جواب میںکہا گیا تھا کہ مغوی نوید بٹ آئی ایس آئی یا ایم آئی کی تحویل میں نہیں ہے۔ پیرکو فاضل عدالت نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔اے پی پی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل پولیس فائونڈیشن کوسیکٹرآئی نائن میں رہائشی پلاٹوںکو تجارتی مقاصدکیلیے تبدیل نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔